Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی جمع

مراد سعید کے سوات کے حلقے این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2023 08:16pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش رہنماء مراد سعید کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔

مراد سعید کے سوات کے حلقے این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید 9 مئی واقعات کے بعد سے رپوش ہیں، تاہم وہ 8 فروری 2024 کو شیڈول الیکشن لڑیں گے اور اس کے لئے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔ کل 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

سیاست کے بڑوں میں سے کون کس سے لڑے گا

پاکستان میں انتخابات کون جیتے گا، مصنوعی ذہانت نے جواب دے دیا

آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن جیسے ہی وقت ختم ہوا تو تمام الیکشن کمیشن کے دفاتر کے دروازے بند کردیے گئے۔

Murad Saeed

Election 2024

PTI bat symbol