Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل نے مصری سرحد پر قبضے کی تیاری کرلی، قاہرہ کو فوج نکالنے کی ہدایت

مصر کو فوجیوں کی ہلاکتوں کا انتباہ بھی دے دیا گیا، فلسطینی میڈیا ہاؤس
شائع 24 دسمبر 2023 08:54am

اسرائیل نے مصری سرحد پر قبضے کی تیاری کرلی۔ قدس نیٹ ورک نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے اس سلسلے میں مصر کے حکام کو مطلع کردیا ہے۔ قاہرہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ علاقے سے فوج نکال لے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلئ فوج نے مصر سے یہ بھی کہا ہے کہ سرحد پر قبضے کے دوران جو کچھ بھی ہوگا اس کے لیے وہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔

غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے پیش نظر اسرائیل نے مصری سرحد پر قبضہ کرکے اسے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ مصر کو منظور ہو یا نہ ہو، یہ عمل جاری رہے گا اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر نتائج کا وہ خود ذمہ دار ہوگا۔

غزہ پر مکمل قبضے کی کوشش میں اسرائیلی فوج نے اس علاقے سے ملنے والے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے ہیں۔ صہیونی فوج کی کوشش ہے کہ غزہ میں حماس کے مزاحمت کاروں کو کہیں سے بھی کمک نہ مل سکے۔

Israel

warning

EGYPT BORDER