Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کالا لہسن انسانی صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟

اس میں موجود غذائی اجزاء صحت کو حیران کن فوائد پہنچاتے ہیں
شائع 23 دسمبر 2023 04:03pm
تصویر: ٹائمز آف انڈیا
تصویر: ٹائمز آف انڈیا

لہسن کو کھانے کے ذائقے کو بہتر بنانے اور مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔

لہسن کو غذائیت کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے کیونکہ لہسن میں اہم غذائی اجزاء جیسے وٹامن بی 6، مینگنیج، وٹامن سی، سیلینیم اورفائبر وافرمقدار میں پائے جاتے ہیں۔

لہسن کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں، انہی اقسام میں کالا لہسن بھی ہے جس کو انسانی صحت کیلئے بہت مفید قرار دیا جاتا ہے۔

کالے لہسن میں موجود غذائی اجزا انسانی صحت کو یہ فوائد دے سکتے ہیں۔

قوتِ مدافعت میں بہتری

کالے لہسن میں پایا جانے والا اینٹی آکسیڈنٹ ’ایس ایلیل سسٹین (ایس اے سی)‘ آکسیڈیٹو اسٹریس کو کم کرنے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تازہ لہسن میں موجود یہ ایلیسین نامی جزو مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

اینٹی سوزش خصوصیات

سیاہ لہسن میں کئی اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ خصوصیات سوزش کو کم کرنے، صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے بہت ضروری ہیں۔

دل کی صحت

کالے لہسن میں موجود مرکبات دل کی صحت کیلئے ہر طرح سے مفید ہیں۔ یہ سیاہ لہسن کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اینٹی کینسر خصوصیات

سیاہ لہسن میں اینٹی کینسر خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ اینٹی کینسر خصوصیات انسانی جسم کو ہر طرح کے کینسر سے بچاتی ہیں۔

کالے لہسن کا استعمال

سیاہ لہسن ایک میٹھا ذائقہ رکھتا ہے۔ یہ میرینیشن، سالاد اور چٹنی کے ذائقے کو بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کو عام لہسن کی جگہ کھانوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

صحت

lifestyle

Benefits

DAILY ROUTINE

Foods

Black Garlic