Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ کی درخوست پر عدالتی کارروائی تیز کرنے سے امریکی سپریم کورٹ نے انکار کردیا

خصوصی قانونی مشیر چاہتے ہیں اپیل کا فیصلہ جلد ہو تاکہ صدارتی انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کا مقدمہ بروقت شروع ہو
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2023 04:09pm

امریکہ کی سپریم کورٹ نے استثنا سے متعلق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل پر تیزی سے کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خصوصی قانونی مشیر جیک اسمتھ نے سپریم کورٹ پر زور دیا تھا کہ وہ سابق صدر کی اپیل پر تیزی سے کارروائی کرے تاکہ انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے مقدمہ تیزی سے چلایا جاسکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ سابق صدر ہونے کے ناطے انہیں دورِ صدارت کے تمام اقدامات کے حوالے سے مواخذے سے استثنا دیا جائے۔ دوسری طرف سپریم کورٹ ٹرمپ کے خلاف صدارتی انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کا مقدمہ چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو ڈونلڈ ٹرمپ کی عارضی فتح کے روپ میں دیکھا جائے گا جو چاہتے ہیں کہ مقدمات کی سماعت زیادہ تیزی سے نہ ہو اور انہیں صدارتی انتخاب کی مہم میں پوزیشن بہتر بنانے کے لیے کچھ وقت مل جائے۔

رواں ماہ کے اوائل میں ایک ڈسٹرکٹ جج نے مقدمات سے مکمل استثنا سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی تھی اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ 9 جنوری تک روک دیا تھا۔ سابق امریکی صدر کو مختلف الزامات کے تحت 30 سے زائد مقدمات کا سامنا ہے۔ ان پر سب سے بڑا مقدمہ 2020 کے انتخابی نتائج کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے کے الزام کے تحت ہے۔

trump

US SPREME COURT

RULING