Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہیٰ کو طبعی معائنہ اور ٹیسٹ رپورٹس کلئیر آنے کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا

پرویز الٰہی کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی
شائع 23 دسمبر 2023 07:02pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویزالہٰی کو دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، طبعی معائنہ اور ٹیسٹ رپورٹس کلئیر آنے کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالہٰی کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی، جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا۔

طبیعت خرابی کے باعث چوہدری پرویزالٰہی کو آر آئی سی منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبعی معائنہ اور ٹیسٹ کیے گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ٹیسٹ رپورٹس کلئیرآئیں ہیں، چوہدری پرویز الہٰی کی رضا مندی نہ ہونے پر تھیلیئم اسکین ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔

جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل روانہ کردیا گیا۔

Pervaiz Elahi

Chest Pain

Jail Hospital

Rawalpindi Institute of Cardiology