Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موبائل رجسٹریشن اور سم معلومات کے لنکس جعلی ہونے کا انتباہ

پی ٹی اے نے نجی معلومات چرانے والے جعلی لنکس سے خبردار کردیا
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2023 02:11pm

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو واٹس ایپ، سوشل میڈیا اور ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے گردش کرنے والی فشنگ اور جعلی لنکس کے خلاف خبردار کیا ہے۔

پی ٹی اے نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کے کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ پی ٹی اے کے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) سے وابستہ ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ان لنکس اور پیغامات کہا جاتا ہے صارف کی سم ”مشکوک سرگرمیوں“ میں ملوث پائی گئی ہے اس لیے صارف دیے گئے لنک پر سمز کی تعداد چیک کریں۔

اسی طرح ایک اور پیغام زیر گردشہے جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر لنک پر کلک نہیں کیا گیا تو صارف کی فون رجسٹریشن کو معطل کر دیا جائے گا۔

پی ٹی اے نے کہا کہ یہ ہتھکنڈے لوگوں کو غلط لنکس پر کلک کرنے اور ان کی ذاتی معلومات چرانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے نے خبردار کیا کہ ’عوام سے اپیل کی جاتی ہے وہ نامعلوم نمبروں کے ساتھ ساتھ نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔‘

انہوں نے لوگوں سے مزید کہا کہ وہ ایسے فون نمبرز اور لنکس کو بلاک کرنے کے لیے پی ٹی اے کے شکایت مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے اس کے ٹول فری نمبر پر اطلاع دیں۔

اس کے علاوہ، انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ چوکس رہیں اور اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کے لیے اس کے سرکاری پلیٹ فارم کے استعمال کو ترجیح دیں۔

ٹیلی کام ریگولیٹر نے بتایا کہ لوگ پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر اس طرح کی سرگرمیوں کے بارے میں شکایات درج کر سکتے ہیں، اور اپنے ڈیوائس کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے صارفین کو چاہیے کہ وہ ویب سائٹ پر جائیں یا اپنے موبائل ڈیوائسز سے 8484 پر ایس ایم ایس فارورڈ کریں۔

PTA

Online Scam

Fishing Messages