Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہیٰ کے کاغذات نامزدگی، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پرویز الہیٰ کے وکیل کو حراست میں لے لیا گیا
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2023 01:43pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کو گجرانوالہ سے مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے حراست میں لے لیا۔

عامر سعید راں کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ عامر عام انتخابات 2024 کے لیے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں رات گئے نامعلوم افراد نے حراست میں لیا۔

تلہ گنگ چکوال میں چوہدری پرویز الٰہی، حافظ عمار یاسر اور قیصرہ الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آنے والے وکلا گرفتار کرلیے گئے اور کاغذات بھی آر او نے وصول نہیں کیے۔

پرویز الٰہی کے وکیل کے بھائی نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر سعید راں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے عامر سعید راں کو حراست میں لے لیا

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 10 ماہ قبل عامر سعید راں لاہور لاہور سے لاپتہ ہوئے تھے جنہیں عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب نے اسلام آباد سے بازیاب کرایا تھا۔

چوہدری پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے پر ڈی پی اوگجرانوالہ اور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے عدالت میں اپنی رپورٹس جمع کروا دیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے نہیں روکا گیا، کسی بھی شخص کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے روکنے کی بات حقیقت پر مبنی نہیں۔

پولیس رپورٹس میں کہا گیا کہ مقامی پولیس قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Gujranwala

Pervaiz Elahi