Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی اداکار چارلی شین پر جان لیوا حملہ، ملزم گرفتار

حملہ چارلی شین پر ان کے پُر تعیش گھر پر کیا گیا
شائع 23 دسمبر 2023 10:12am
تصویر: رؤئٹرز
تصویر: رؤئٹرز

مالیبو میں امریکی اداکار چارلی شین پر اُن کے پرتعیش گھر میں نامعلوم شخص نے حملہ کیا کردیا۔

حملے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر حملہ اور چوری کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ’ٹو اینڈ اے ہاف مین‘ اسٹار کے گھر پر گڑبڑ کی وجہ سے افسران کو بلایا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’متعلقہ فریقین سے رابطہ کرنے پر نائبین نے چارلی شین کو حملے کا نشانہ بنانے والے شخص کے طور پر شناخت کیا‘۔

شیرف کے دفتر کے مطابق مشتبہ شخص الیکٹرا شروک کو مہلک ہتھیار سے حملہ کرنے، زبردستی جسمانی طور پر زخمی کرنے اور رہائشی چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹی ایم زیڈ کا کہنا ہے کہ 47 سالہ شروک شین کے پڑوسیوں میں سے ایک ہے جو زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوئے اور دروازہ کھولنے پر ان پر حملہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں بتایا گیا ہے کہ اس نے چارلی کی قمیض پھاڑ دی اور اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش بھی کی‘۔

ٹی ایم زیڈ کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان یہ پہلا تصادم نہیں ہے، اس سے قبل ان کی جانب سے شین کی گاڑی پر چپکا ہوا مائع پھینکا گیا تھا۔

58 سالہ شین اداکار مارٹن شین کے بیٹے ہیں اور وہ ہالی ووڈ کے بیڈ بوائے کے طور پر بدنام ہیں۔

hollywood

police

USA

Actor

lifestyle

شخصیات