Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک ہی دن میں دو مرتبہ ہوائی جہاز حادثے میں زندہ بچنے والا خوش قسمت جوڑا

یہ جوڑا دوستوں کے ساتھ دوپہر کے کھانے کیلئے اٹلی کے شہر ٹورن جا رہا تھا
شائع 23 دسمبر 2023 09:34am
تصویر: انڈین ایکسپریس
تصویر: انڈین ایکسپریس

کہتے ہیں کہ جب قمست میں ساتھ ہو تو کوئی الگ نہیں کرسکتا، ایسا ہی ایک خوش قسمت جوڑا ایک ہی دن ہوائی جہاز حادثے میں زندہ بچ گیا۔

30 سالہ اسٹیفانو پیریلی اور ان کی منگیتر 22 سالہ انٹونیٹا دیماسی دوستوں کے ساتھ دوپہر کے کھانے کیلئے اٹلی کے شہر ٹورن جا رہے تھے۔

جس وقت انہیں یہ حادثہ پیش آیا دونوں ایک ہی دن دو مختلف پروازوں میں سوار تھے۔

اسٹیفانو دو نشستوں والے طیارے میں سوار تھے جو بدقسمتی سے خراب ہو کر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جبکہ انٹونیٹا کے طیارے کو اسٹیفانو کے حادثے کے مقام سے صرف 25 میل دور بوسانو کے قریب خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہوائی جہاز حادثے میں اسٹیفانومعجزانہ طور پر زندہ بچ گیا، جبکہ انٹونیٹا کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ریسکیو عملے نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اس جوڑے کو زندہ بچالیا۔

اسٹیفانو نے ڈیلی میل کو بتایا کہ ’یہ انٹونیٹا کے پہلے ہوائی جہاز کا تجربہ تھا اور جو کچھ ہوا اس پر مجھے بہت افسوس ہے۔ دن کا آغاز بہت خوبصورتی سے ہوا تھا اور اس کا اختتام اس وقت ہوا جب ہمارے دونوں الگ الگ طیارے گر کر تباہ ہو گئے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جب ہم ائر اسٹرپ کی جانب بڑھ رہے تھے تو ہم دھند اور اندھیرے میں گھرے ہوئے تھے اور ہم جانتے تھے کہ ارد گرد بجلی کی تاریں موجود ہیں لیکن اس سے پہلے کہ ہم اسے دیکھتے ہم زمین پر ایک گھاس کے میدان میں جا گرے تھے‘۔

Italy

Plane Crash

Friends

lifestyle

lunch

aircraft crash

Gay couples

Plane Incident