Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پی ٹی آئی کی پارٹی رجسٹریشن ختم، تمام عہدے بھی کالعدم ہوگئے‘

ہم اب پی ٹی آئی کے بانی اراکین ودیگر رہنماؤں کو اکٹھا کریں گے، اکبر ایس بابر
شائع 23 دسمبر 2023 08:41am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پی ٹی آئی کے تمام عہدے بھی کالعدم ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے عہدیداروں کی اب کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بھی نہیں پتا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کہاں ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنہیں پارٹی میں کچھ دن ہوئے انہیں عہدے دیے جارہے تھے، ہم اب پی ٹی آئی کے بانی اراکین ودیگر رہنماؤں کو اکٹھا کریں گے۔

بانی رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پتہ نہیں یہ کس حیثیت سے عدالت میں جائیں گے۔

دوسری جانب سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان واپس لیا تو پی ٹی آئی کی پارٹی رجسٹریشن بھی ختم ہوگئی، اب الیکشن کمیشن کے پاس پی ٹی آئی کی رجسٹریشن نہیں۔

Akbar S Babar

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti intra party election

Electoral sign bat