Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کا انخلا جاری

اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 938 افغان باشندے پاکستان سے اپنے ملک جا چکے
شائع 23 دسمبر 2023 08:33am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 22 دسمبر کو 1562 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے جن میں 463 مرد، 368 خواتین اور 734 بچے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 938 افغان باشندے پاکستان سے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جنکی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی۔

تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔

Afghan refugees

Illegal Afghan Residents

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning