Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

درگاہ لعل شہباز قلندرؒ سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری

وزیر اوقاف نے درگاہ کے منیجر کو معطل کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2023 12:32am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

درگاہ لعل شہباز قلندرؒ سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری ہوگیا۔ وزیر اوقاف عمر سومرو نے درگاہ کے منیجر کو معطل کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان محکمہ اوقاف کے مطابق درگاہ لعل شہبازقلندر سے ایک ماہ میں ایک کروڑ تئیس لاکھ بہتر ہزارآٹھ سو تریسٹھ روپے کا سونا چوری ہوا ہے۔ انکوائری کمیٹی کے سامنے درگاہ کے منیجر زبیربلوچ نے اپنی چوری کا جرم قبول کرلیا ہے۔

نگران وزیر عمر سومرو نے منیجر زبیر بلوچ کو معطل کرکے مقدمہ درج کرنے کے ساتھ کیس اینٹی کرپشن کو بھیجنے اور منیجر کی تنخواہ اور پینشن بھی روکنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کرپشن کے چو ہے سندھ میں لاکھوں میٹرک ٹن گندم کھا گئے

مزارات اور درباروں کیلئے اب آن لائن چندہ اکٹھا کیا جائے گا

نگران وزیر اوقاف نے تمام درگاہوں کے منیجرز کےخلاف بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

sindh

Sindh Police

Lal Shahbaz Qalandar