Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’یہ ہماری سالگرہ ہے، آپ میرے ساتھ تھیں اور ہمیشہ رہیں گی، ماہرہ خان کا جذباتی نوٹ

اداکارہ نے اپنی سالگرہ پر اپنے بچپن کی چھوٹی تصویر کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا
شائع 22 دسمبر 2023 09:26pm
فوٹو ــ سوشل میڈیا
فوٹو ــ سوشل میڈیا

اداکارہ ماہرہ خان نے 21 دسمبر کو اپنی 39ویں سالگرہ منائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر اپنے بچپن کی چھوٹی تصویر کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں لکھا کہ ’یہ ہماری سالگرہ ہے، آپ میرے ساتھ تھیں اور ہمیشہ رہیں گی‘۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اندرونی بچے کے لیے خصوصی پوسٹ بھی کی۔ انھوں نے اپنے بچپن کی تصویر پوسٹ کرنے کے ساتھ کیپشن میں لکھے گئے نوٹ میں کہا کہ ’تم (ماہرہ خان کی بچپن کی تصویر) ایک بہادر چھوٹی لڑکی ہو، آج میں آپ کی ہمت، محنت، خواب، آنسو اور مسکراہٹوں کی وجہ سے اس مقام پر ہوں‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ میرا وہ حصہ ہو جو محبت، خوابوں اور چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی تلاش کرنے پر یقین رکھتا ہے، میں ہمیشہ آپ کی مشکور رہوں گی، ہر خوشی اور غم میں آپ کے لیے حاضر رہوں گی‘۔

ماہرہ نے مزید لکھا کہ ’مجھے افسوس ہے کہ میں بچپن میں آپ کا خیال نہیں رکھ سکی لیکن میں اب آپ کو دیکھ رہی ہوں، آپ کی طاقت اور مایوسی کو محسوس کرتی ہوں، آپ نے ہمیشہ اپنی ذات سے سب کو خوش کیا ہے‘۔

یاد رہے کہ ماہرہ کی سالگرہ کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں ان کا بیٹا اذلان بھی دکھائی دے رہا ہے جو ان کے ہمراہ کھڑا ہے۔

mahira khan

showbiz celebrities