Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روبوٹ بزرگوں کی تنہائی دور کرنے لگا

یہ بزگوں کو لطیفے اور موسیقی جیسی ہلکی پھلکی تفریح پیش کرتا ہے، رپورٹ
شائع 22 دسمبر 2023 08:54pm
فوٹو۔۔ اسکرین گریب / فوکس 5
فوٹو۔۔ اسکرین گریب / فوکس 5

امریکا میں تنہائی کا مقابلہ کرنے والے بزرگوں کو ایلی کیو کی شکل میں ایک نیا ساتھی مل گیا ہے، یہ ایک انوکھا روبوٹ ہے جسے انٹیویشن روبوٹکس نے ڈیزائن کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلی کیو ایک چھوٹے سے ٹیبل لیمپ کی طرح ہے جس کا سر روشن ہوتا ہے اور گھومتا ہے۔

جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی دلچسپیوں اور ماضی کی گفتگو کو یاد کرتا ہے اور مستقبل کی چیٹس کو ترتیب دیتا ہے۔ یہ بزگوں کو لطیفے اور موسیقی جیسے ہلکی پھلکی تفریح پیش کرتا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاؤڈرڈیل میں جوائس لوازیا جیسے رہائشی اس ٹیبل ٹاپ ڈیوائس کے ساتھ بات چیت کرکے اپنا وقت اچھے طریقے سے گزار رہے ہیں، کیونکہ یہ ڈیوائس لطیفے اور موسیقی جیسے ہلکی پھلکی تفریح پیش کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ کچھ لوگ ایلی کیو کی دوستانہ ذہانت کو سراہتے ہیں ، لیکن خدشات موجود ہیں کہ یہ بزرگوں کو انسانی رابطے کی تلاش سے روک سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیو یارک ، فلوریڈا، مشی گن، نیواڈا اور واشنگٹن کی منتخب کاؤنٹیز میں تقسیم کی جانے والی اس ڈیوائس کا مقصد عمر رسیدہ افراد کے لیے تنہائی اور تنہائی کو دور کرنا ہے جب انسانی میل جول آسانی سے دستیاب نہیں ہوتا۔

Artificial Intelligence

Robot

ChatGPT

Robotic Assisted Surgery