Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کی شکایات پر الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کردیں

الیکشن کمیشن کے صوبائی الیکشن کمشنرز، چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو مراسلے ارسال
شائع 22 دسمبر 2023 06:02pm

پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی حصول اور جمع کرنے میں مشکلات سے متعلق کاغذات نامزدگی چھینے کے معاملے کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنرز، چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو مراسلے ارسال کردیے اور الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ ایکشن لے کر آگاہ کیا جائے۔

پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر پی ٹی آئی وفد نے چیف الیکشن کمشنراورممبرز سے ملاقات کی اورخدشات سامنے رکھے، الیکشن کمیشن نے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

پی ٹی آئی وفد کی ملاقات کے فورا بعد الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز، چیف سیکریٹریز، کمشنراسلام آباد، آئی جی سندھ اور اسلام آباد کو مراسلے جاری کردیے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو اہم امیداروں کو کاغزات نامزدگی حصول اور جمع کرانے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں، کاغذات نامزدگی چھینے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون کے تحت ایکشن لے کر کمیشن کو آگاہ کیا جائے، خطوط سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے ارسال کیے۔

شعیب شاہین نے بتایا کہ ہم نے ملاقات میں انٹرا پارٹی الیکشن میں بلے کے انتخابی نشان کا پوچھا کہ ابھی تک فیصلہ کیوں نہیں آیا؟ جس پرالیکشن کمیشن نے کہا کہ رات 12 سے پہلے فیصلہ جاری کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

لیول پلیئنگ فیلڈ ہر الیکشن کمیشن پی ٹی آئی شکایات کا الزالہ کرے، سپریم کورٹ

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع، ملک کے نامور سیاستدان میدان میں

ECP

اسلام آباد

nomination papers

Elections

PTI Candidates

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024