Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور : غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ملزمان سے 10 لاکھ سعودی ریال برآمد ، ریال افغانستان اسمگل کر رہے تھے، ذرائع محکمہ ایکسائز
شائع 22 دسمبر 2023 05:47pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

پشاور میں محکمہ ایکسائز نے کارروائی کرتے ہوئے کرنسی اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق کرنسی کی غیرقانونی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو پکڑا گیا ہے۔

ملزمان سے 10 لاکھ سعودی ریال برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان ریال افغانستان اسمگل کررہے تھے۔

ملزمان سے برآمد کرنسی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

FIA

خیبر پختونخوا

Smuggling

dollar vs rupee

kp police