Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں غیر قانونی پارکنگ قائم کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

غیر قانونی کام میں پولیس بھی ملوث ہو تو ایف آئی درج کی جائے، سندھ ہائی کورٹ
شائع 22 دسمبر 2023 01:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شہر قائد میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک نے رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کی 46 سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ بنائی گئی ہے۔

عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ چارجڈ پارکنگ کے علاوہ اگر کوئی کہیں اور پارکنگ بنائے تو مقدمہ درج کیا جائے، غیر قانونی کام میں پولیس ملوث ہو تو بھی ایف آئی درج کی جائے۔

عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے معاملات میں ٹریفک انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کلیدی کردار ادا کرتا ہے، لیکن کے ایم سی نے اعتراف کیا یہ ڈیپارٹمنٹ غیر فعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں غیرقانونی پارکنگ کیس پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کا شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔

kmc

karachi

Sindh High Court

Illegal parking

parking