Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان: تھانے کی تعمیر پر کام کرنے والے 5 مزدور قتل، ایک زخمی

ایک مزدور کو زخمی حالات میں اسپتال منتقل کیا گیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2023 11:33am
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا داژہ غنڈے میں تھانے کی تعمیر پر کام کرنے والے پانچ مزدوروں کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واناداژہ غنڈے میں تھانے کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدوروں کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے سوتے ہوئے قتل کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں ایک مزدور شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کرنے کے کلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 6 مزدوروں کو قتل کردیا

بیوی، بیٹے اور بہو نے والد کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیے

ذرائع کے مطابق مزدوروں کا تعلق شکئی کے علاقے سے ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان عبدالناصر نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ پولیس واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش میں ہیں۔

South Waziristan

Murder

labors