Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: اداکارہ میرا کے گھر چوری کی واردات، ”2 ڈائمنڈ سیٹ اور قیمتی گھڑی“ غائب

میرا نے اپنے ملازم کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کروا دیا
شائع 22 دسمبر 2023 12:51am
فوٹو ــ ٹوئٹر
فوٹو ــ ٹوئٹر

لاہور میں اداکارہ میرا کے گھر چوری کی واردات ہوگئی، چور قیمتی اشیاء لے اڑے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق میرا کے گھر سے ایک کروڑ روپے مالیت کے دو ڈائمنڈ سیٹ اور قیمتی گھڑی چوری ہوگئی۔

میرا نے ملازم قاسم پر چوری کا شبہ ظاہر کرکے اس کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کروا دیا۔

آیف آئی آر کے متن کے مطابق اداکارہ میرا کا ملازم قاسم گھر سے غائب ہے اور اس کا فون بند ہے۔

lahore

lahore police

Lahore Crime