Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بینک سے 2 کروڑ 45 لاکھ روپے کا غبن کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم گزشتہ 9 سال سے روپوش تھا، ترجمان ایف آئی اے
شائع 21 دسمبر 2023 08:10pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

کراچی میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 45 لاکھ روپےکا غبن کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم عبدالمجید کو لی مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم عبدالمجید کے خلاف 2014 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم نے نجی بینک سے 2 کروڑ 45 لاکھ روپے کا غبن کیا تھا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم گزشتہ 9 سال سے روپوش تھا۔

corruption

FIA

Karachi Police

Street Crimes