Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں سینئر خواتین رہنماؤں کی مریم نواز سے جھڑپ

خواتین امیدوار اعلی قیادت کے سامنے پھٹ پڑیں، ذرائع
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2023 12:16am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینئر خواتین رہنماؤں کی مریم نواز سے جھڑپ ہوگئی اور خواتین اعلیٰ قیادت کے سامنے پھٹ پڑیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں خواتین کے انٹرویوز کئے گئے، جس میں ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مریم اورنگزیب، عظمی بخاری اور حنا پرویز بٹ کی تعریفیں کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حنا پرویز بٹ کی تعریف پر کئی لیگی ورکرز سیخ پا ہوگئیں، اور خواتین امیدوار اعلی قیادت کے سامنے پھٹ پڑیں، جب کہ سینئر رہنما تہمینہ دولتانہ اور مدیحہ نیازی کی مریم نواز سے جھڑپ بھی ہوئی۔ خواتین رہنماؤں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میک اپ اور برینڈڈ کپڑے پہننے سے پارٹی کی خدمت نہیں ہوتی۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے لیگی ورکر مدیحہ نیازی نے تو قیادت کو کھری کھری سنا دیں، اور نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ہم کسی کی بھانجییاں اور بھتیجیاں نہیں، ہماری سفارش بھی نہیں اس لئے ہماری بات نہیں سنی جا رہی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مدیحہ نیازی کے بیان پر دیگر خواتین امیدواروں نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ذرائع کے مطابق مدیحہ نیازی نے کہا کہ پرچی والی خواتین کی تعریفیں اور قربانیاں دہنے والوں کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ جس پر مریم نواز نے مدیحہ نیازی سے کہا کہ آپ کی بات سن لی ہے، اب بیٹھ جائیں۔ تاہم مدیحہ نیازی نے جواب دیا کہ میں بیٹھنے نہیں اپنی قربانیاں گنوانے آئی ہوں، میں اپنی بات پوری کروں گی باہر نکالنا ہے تو نکال دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مریم نواز اور سینئر لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ کے درمیان بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ میں نے اپنے علاقے میں بہت کام کیا ہے۔ جس پر مریم نواز نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی کہانی نہ سنائیں، آپ نے پارٹی کیلئے کیا کیا۔ جس پر تہمینہ دولتانہ غصے میں آگئیں اور کہا کہ کیا میں مر جاؤں پھر آپ کو یقین آئے گا۔

ذرائع کے مطابق رہنماؤں کی اس چپقلش میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کو مداخلت کرنا پڑی اور انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری طاقت ہیں، پارٹی آپ کی وجہ سے آگے بڑھ رہی ہیں، یہاں جو رہنما بیٹھے ہیں وہ آپ کی وجہ سے اسمبلیوں میں گئے، آپ ہمارے لئے قابل احترام ہیں، آپ کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔

مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دیتا ہوں، نوازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقلیتوں کے ساتھ مل کر پاکستان مکمل ہوتا ہے، پاکستان مختلف مذاہب اور قومیتوں کا گلدستہ ہے، آنے والے وقت میں پاکستان کو مزید سجائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ ہمارے لئے بہت اہم ہیں، اقلیتی برادری کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے، ملک میں بسنے والے سب برابر کے شہری ہیں۔

PMLN

Nawaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)