Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، مزید 60 افراد گرفتار، 30 دکانیں سیل

تجاوزات مافیا کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، ڈی سی لاہور
شائع 21 دسمبر 2023 03:20pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہورمیں تجاوزات مافیا کے خلاف گریند آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف حکومتی مشینری حرکت میں ہے اور مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کرکے مزید 60 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ آپریشن میں گرفتاریوں کے علاوہ 30 دکانوں کو سیل بھی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: تجاوزات کیخلاف آپریشن میں 141 افراد گرفتار، دکانیں و پلازے سیل

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ تجاوزات مافیا کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کے دوران 141 افراد کو گرفتار جب کہ 50 سے زائد پلازے اور دکانیں سیل کر دی گئی تھیں۔

Encroachment

lahore

anti encroachment