Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم پر 75 سال سے اسٹیٹس کو مسلط ہے، سراج الحق

آپ لوگ باہر ہیں،اندر کوئی اور فیصلےکر رہا ہے، امیر جماعت اسلامی
شائع 21 دسمبر 2023 03:16pm
سراج الحق (فوٹو:فائل)
سراج الحق (فوٹو:فائل)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آپ لوگ باہر ہیں،اندر کوئی اور فیصلے کر رہا ہے، ہم پر 75 سال سے اسٹیٹس کو مسلط ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کالج اور یونیورسٹی کے دور میں مزدوری کی ہے، حکومت مزدوروں کاخیال نہیں رکھتی، مزدور کے لئے لیبراور مچھر کالونیاں ہیں جہاں صرف گندگی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک نے سرمایہ دار، جاگیردار کا مقابلہ کیا، لیکن ہماری قومی اسمبلی اور سینیٹ میں 100 فیصد جاگیردار، سرمایہ دار نظر آئیں گے، سڑکیں، بلند و بالاعمارتوں، پاکستان کی ترقی میں مزدورکا خون شامل ہے، لیکن المیہ ہے کہ اس وقت مزدورکی جھونپڑی میں روشنی نہیں، کیا ہم لوگ پاکستانی نہیں یا ٹیکس نہیں دیتے۔

امیر جماعت نے کہا کہ آٹا، پٹرول مافیا، شوگر اور دیگر مافیا صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں، اور جن لوگوں کو آپ اپنی بات سنانا چاہتے ہیں وہ اندھے، بہرے ہیں، آپ لوگ باہر ہیں،اندر کوئی اور فیصلےکر رہا ہے، 75 سال سے اسٹیٹس کوآپ پر مسلط ہے۔

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq