Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کیا پاکستان میں سارے لڑکے مر گئے ہیں؟‘ ہانیہ عامر کو بادشاہ سے دوستی پر ’مفت‘ کا لیکچر

بالی ووڈ اداکار کمال راشد خان نے اپنے ہم وطن کو ہاتھی کہہ ڈالا
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2023 03:42pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بالی ووڈ اداکار اور فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو ان کی ’مبینہ پسند‘ پرمفت مشورے سے نوازتے ہوئے اپنے ہی ہم وطن کو ’ہاتھی‘ کہہ ڈالا۔

ہانیہ عامراور بھارتی ریپروگلوکار بادشاہ خان کا نام دونوں کی دُبئی میں ملاقات کی وائرل ویڈیو کے بعد ہی سے خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

اس کے بعد حال ہی میں بادشاہ نے ہانیہ کے ساتھ ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا تھا جس سے ایسی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی۔

کمال راشد نے ہانیہ عامر کو بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے ساتھ ڈیٹنگ کی زیرِ گردش خبروں پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر کمال راشد خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بھارتی ریپر بادشاہ کی جسامت کا مذاق اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہ ویڈیو میں ہانیہ عامر سے سوال کر رہے ہیں کہ اُنہیں ڈیٹ کرنے کے لیے بادشاہ کے علاوہ کوئی اورلڑکا نہیں ملا؟

کمال راشد خان نے اپنی ویڈیو میں بھارتی ریپربادشاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کی تاریخ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اس ہاتھی نما گلوکار (بادشاہ) کے سر پر عشق کا بھوت سوار ہے‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’اس ہاتھی نما آدمی (بادشاہ) کو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامرسے عشق ہوگیا ہے اور یہ ہانیہ سے ملنے کے لیے کبھی دبئی جاتا ہے تو کبھی ویڈیو کال پربات کرتا ہے اور قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بادشاہ دنیا کو بھی بتاتا ہے کہ آج میں نے ہانیہ سے انسٹاگرام پر بات کی‘۔

اُنہوں نے ہانیہ عامر سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو عشق کرنے کے لیے اس ہاتھی نما آدمی کے علاوہ کوئی اور نہیں ملا؟ کیا پاکستان میں لڑکے مرگئے ہیں جو آپ اس ہاتھی نما آدمی سے عشق کررہی ہیں؟‘

کمال راشد خان نے ہانیہ عامر کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’ہانیہ عامر جی! کچھ تو خیال کریں، کچھ تو خوف کریں، یہ بادشاہ حد سے زیادہ کھاتا ہے اور یہ ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا‘۔

ہانیہ کا نام اس سے قبل گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ لیا جارہا تھا، دونوں ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے تاہم بعد ازاں یہ تعلق بالکل ختم ہوگیا۔

dubai

Instagram

Viral Video

Hania Aamir

Indian Actor

lifestyle

شخصیات

mimicry

Badshah

Kamaal R Khan