Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

ٹرمپ کے لیے امریکی انتخابی مہم ’ڈبل رول‘ والی فلم بن گئی

ری پبلکن صدارتی امیدوار 30 مقدمات میں دفاع کیلئے بھی متحرک، فیصلے ڈرامائی حالات پیدا کرسکتے ہیں
شائع 21 دسمبر 2023 10:51am

امریکہ میں صدارتی انتخاب کا سال شروع ہونے والا ہے۔ صدارتی انتخابی مہم تیزی سے ڈرامائی شکل اختیار کر رہی ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جو مقدمات عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں ان کے فیصلوں سے انتخابی ماحول حیران کن حد تک تبدیل ہوسکتا ہے۔

ملک کے بڑے بزنس ٹائیکون ڈونلڈ ٹرمپ کو دو محاذوں پر لڑنا پڑ رہا ہے۔ صدارتی انتخابی مہم ایسی فلم بن چکی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈبل رول ہے۔

ایک طرف وہ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ہیں اور دوسری طرف وہ عدالتوں میں مختلف الزامات کے تحت دائر 30 سے زائد مقدمات میں اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کے ایک مضمون کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی نا اہلی کے فیصلے نے ان کے مخالفین کے حوصلے بلند کردیے ہیں اور وہ زیادہ جوش و خروش کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔

سابق امریکی صدر مختلف مقدمات کے ممکنہ فیصلوں کی روشنی میں وہ اپنی حکمتِ عملی نئے سرے سے ترتیب دے رہے ہیں۔

9 ججوں نے 2020 کے صدارتی انتخاب کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے ڈونلڈ پر عائد کیے گئے الزام کا نئے سرے سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ بھی خارج از امکان نہیں۔ دوسری طرف ٹرمپ اس کوشش میں ہیں کہ سابق صدرکی حیثیت سے انہیں آئینی طور پر جو استثنیٰ حاصل ہے اس سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

trump

Cases

campaign