Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

جدید فوجی اسلحہ ٹی ٹی پی کے ہاتھ کیسے لگا، پاکستان کا اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ

کالعدم ٹی ٹی پی اور اس سے جڑی تنظیمیں پاکستان میں دہشت گردی کی ذمہ دار ہیں، منیر اکرم
شائع 21 دسمبر 2023 08:33am

پاکستانی مندوب مینر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں جدید فوجی اسلحہ کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ہاتھ لگنے کا معاملہ اٹھا دیا۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی اور اس سے جڑی تنظیموں سے سنگین نوعیت کے خطرات درپیش ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی اور اس سے جڑی تنظیمیں پاکستان میں دہشت گردی کی ذمہ دار ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت منظرِ عام پر آچکے ہیں۔

پاکستانی فوج گزشتہ دو دہائیوں سے ٹی ٹی پی کے خلاف دہشتگردی کی جنگ لڑ رہی ہے، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں کے ساتھ ساتھ وافر مقدار میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ بھی دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والا اسلحہ کہاں سے آیا کیسے استعمال ہوا، امریکا کے انکشافات

افغانستان میں چھوڑا ہوا امریکی اسلحہ غیر محفوظ، خطے کے لیے بڑا خطرہ

کالعدم ٹی ٹی پی پر افغانستان میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد

ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے، بالخصوص پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ان دہشت گروں کے ہاتھ انتہائی جدید فوجی اسلحہ کیسے لگا اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔

TTP

Arms and ammunition