Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی
شائع 20 دسمبر 2023 10:37pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد کے علاوہ اٹک اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اسکردو گلگت بلتستان تھا جبکہ زلزلے کے جھٹکے 9 بج کر 50 منٹ پر ریکارڈ ہوئے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل 18 دسمبر کو بھی اسلام آباد میں 2 بار زلزلہ آیا تھا جس کی شدت آج سے ڈبل تھی، زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

بلوچستان کے کس علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے؟

قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 140 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکز دودا مقبوضہ کشمیر تھا۔

rawalpindi

اسلام آباد

earthquake