Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں کتنی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جاری
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 11:55pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جاری کردیں، الیکشن کمیشن میں 175 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام رجسٹرڈ ہیں۔

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، ایم کیو ایم پاکستان، قومی وطن پارٹی، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل رجسٹرڈ ہیں۔

مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ جونیجو، مسلم لیگ فنگنشل، عوامی مسلم لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں۔

اس کے علاوہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں پختونخوا میپ، عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

حریم شاہ کی سیاسی جماعت کا نام ’لیک ویڈیوز موومنٹ پارٹی‘ رکھنے کی تجویز

شہباز شریف اور مریم نواز کا کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

انتخابی ضابطہ اخلاق: افواج کی تضحیک، سیاستدانوں کی نجی زندگی پر تنقید کی ممانعت

ECP

اسلام آباد

Political Parties

Election Commission of Pakistan (ECP)

Political Party

Election 2024