Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کا حلقہ بندیوں کیخلاف تمام ہائیکورٹس میں درخواستیں دائر کرنے کا اعلان

صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی فریق بنا رہے ہیں، وکیل لطیف کھوسہ
شائع 20 دسمبر 2023 05:11pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ نے اعلان کیا ہے کہ کل ملک کی تمام ہائیکورٹس میں حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں دائر کی جائیں گی جن میں صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو فریق بنایا جائے گا۔

حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے معروف قانون دان لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، کسی جماعت پر پابندی وفاقی حکومت کے اختیار میں نہیں، گرفتاری ہوئی تو پی ٹی آئی کا امیدوار جیل سے الیکشن لڑے گا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات کرنے جا رہے ہیں، کل ملک کی تمام ہائیکورٹس میں درخواستیں دائر کریں گے، جن میں صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی فریق بنایا جائے گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف چاہتے ہیں آر اوز اور انتخابات کی تاریخ ان کی مرضی کی ہو، ن لیگ چاہتی ہے ان کیخلاف کوئی الیکشن نہ لڑے، بانی پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لیں گے، انہیں کوئی روک سکتا ہے تو روک کر دکھائے۔

imran khan

pti leaders

latif khosa

Election 2024