Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف، خواجہ آصف و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر سپریم کورٹ کے وکیل ظہور ناصر نے درخواست دائر کی
شائع 20 دسمبر 2023 04:52pm

سپریم کورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر سابق وزیراعظم شہبازشریف، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان اور دیگرکے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں وفاق پاکستان اور الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ افراد پارلیمنٹ میں عدلیہ سے متعلق امور زیر بحث لائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پارلیمنٹ میں عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر مذکورہ افراد کے خلاف آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت کارروائی کی جائے۔

توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ کے وکیل ظہورناصر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

Shehbaz Sharif

Supreme Court

اسلام آباد

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

shahbaz sharif

Contempt of Court

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)