Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جے یو آئی کی تین صوبوں کو ملانے والی قومی شاہراہ بند کرنے کی دھمکی

ڈیرہ اللہ یار سمیت جعفرآباد پولیس امن و امان قائم رکھنے میں مکمل نا کام ہوچکی، ضلعی امیر جے یو آئی
شائع 20 دسمبر 2023 12:24pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

جعفرآباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف جمیعت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) نے سندھ بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ بلاک کرنے کی دھمکی دے دی۔

ضلعی امیر جے یو آئی مولانا عبدالاحد قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اللہ یار سمیت جعفرآباد پولیس امن و امان قائم رکھنے میں مکمل نا کام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکووں نے پولیس وردی اور گاڑی استعمال کرتے ہوئے جمیعت کے کارکن عبدالمجید کے گھرمیں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحے کے زور پر نقدی و زیورات چھین کر فرار ہوگئے۔

جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس صرف اپنی منتھلی بنانے میں مصروف ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ ان کی ترجیحات میں شامل نہیں، اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو 21 دسمبر کو قومی شاہراہ کو بلاک کیا جائے گا۔

protest

JUIF

Jaffarabad