Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند

روڈ یوزرز آگے، پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، حکام کی ہدایت
شائع 20 دسمبر 2023 09:49am
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

نیشنل ہائی وے اتھارٹی اتھارٹی نے دھند کے باعث پنجاب کے تین موٹرویز بند کردیے۔

ترجمان این ایچ اے کے مطابق موٹروے ایم فور شیر شاہ سے فیصل آباد، موٹروے ایم تھری سمندری سے درخانہ اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت کے لیے بند کیا جاتا ہے، قومی شارع پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

موٹرویز حکام نے کہا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز آگے، پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ترجمان نے کہا کہ شہری تیز رفتاری سے پرہیز کرتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

punjab

fog

NHA

motorway police

Motorways Closed

NATIONAL HOGHWAY AUTHORITY