Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 150 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم ہلاک

اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ملزم ہلاک ہوا، پولیس
شائع 20 دسمبر 2023 09:01am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت غلام مصطفی کے نام سے ہوئی جو 150 سے زائد قتل، ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کواسلحہ کی برآمدگی کے لیے لیکر گئے مگر ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے چند ہفتے قبل نشتر کالونی میں ایک شہری کو لوٹنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

lahore

Punjab police

Dacoits