Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی : شارع فیصل پرعمارت میں آتشزدگی، چھت پر موجود 3 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

آگ عمارت میں اےسی کولنگ کےسسٹم کی وائرنگ میں لگی تاہم اب قابو پا لیا گیا، میئر کراچی
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 12:56am
Fire breaks out on third floor of a thirteen-storey building on Shariah Faisal in Karachi | Aaj News

کراچی کے علاقے شارع فیصل پرعمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آگ عمارت میں اےسی کولنگ کےسسٹم کی وائرنگ میں لگی تاہم اب قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ کراچی کے علاقے شارع فیصل پر پیش آیا جہاں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

مزید پڑھیں

کراچی: عرشی مال میں لگی آگ تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد بجھا دی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

کراچی میں 2 مقامات پر آتشزدگی کے واقعات

ریسکیوحکام کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔

میئرکراچی کا دورہ

شارع فیصل پر جس عمارت میں آگ لگی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وہاں کا دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ شارع فیصل پر پارسا ٹاورمیں آگ لگی تھی، آگ عمارت میں اےسی کولنگ کےسسٹم کی وائرنگ میں لگی تاہم اب قابو پا لیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمارت میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، 3 افراد عمارت کی چھت پرموجود تھے،جنھیں ریسکیو کیا گیا۔

مئیر کراچی نے کہا کہ 7 روز قبل ہماری ٹیم نے فائرسیفٹی ایگزٹ کا معائنہ کیا تھا، عمارت میں فائرسیفٹی اورآگ بجھانے کیلئے ہائیڈرینٹ موجود تھا۔

karachi

fire

Karachi Fire

shara e faisal