Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو عوامی رابطہ مہم اور انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج لاہور میں مصروف دن گزارا اور انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کی...
شائع 19 دسمبر 2023 07:39pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج لاہور میں مصروف دن گزارا اور انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو عوامی رابطہ مہم اور انتخابی سرگرمیاں تیزی کرنے کی ہدایت کردی۔

بلاول بھٹو زرداری لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کیلئے پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو کبھی ذاتی انتقام کا ذریعہ نہیں بنایا، سیاسی جماعتوں کی قیادت سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ان کے سیاسی کارکنوں سے نہیں۔

بار سے خطاب کے بعد بلاول بھٹو پارٹی کے سنیئر رہنما نوید چوہدری کے گھر گئے اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

انہوں نے دورے کے دوران پنجاب کی قیادت کو عوامی رابطہ مہم اور انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات بھلا کر انتخابات پر توجہ دیں اور پارٹی تنظیمیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری لاہور میں 2 روز قیام کرنے کے بعد کراچی روانہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کا دور حکومت بھی پیپلزپارٹی کارکنان کیلئے آمریت سے کم نہیں تھا، بلاول بھٹو

بلاول کی پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو اختلافات بھلانے کی ہدایت

Bilawal Bhutto

lahore

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)