اسلام آباد پولیس نے 9 مئی سے متعلق عمران خان کیخلاف 6 مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا
اسلام آباد پولیس نے 9 مئی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کے خلاف 6 مقدمات کا ریکارڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جمع کروا دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی 6 مقدمات میں دخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
بیرسٹر سلمان صفدر کے معاون وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ سلمان صفدر لاہور میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔
پولیس کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔
عدالت نے پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 2 جنوری 2024 تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
عمران خان نے سائفر کیس کی کارروائی کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی
توہین الیکشن کمیشن: عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر
Comments are closed on this story.