Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

شاداب خان انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں، چیف سلیکٹر وہاب ریاض
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2023 06:34pm
فوٹو — پی سی بی
فوٹو — پی سی بی

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے 17 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، انجری کے شکار شاداب خان اور آئوٹ آف فارم محمد حارث کو ڈراپ کردیا جبکہ اعظم خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ڈومیسٹک کے پرفارمرز عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان اور حسیب اللہ بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کنسلٹنٹ کامران اکمل کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے شاداب خان انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں، وکٹ محمد حارث کو بھی اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اسکواڈ میں عباس آفریدی، عامر جمال، ابرار احمد، وکٹ کیپر اعظم خان اور بابر اعظم شامل ہیں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ فخر زمان، حارث رؤف، وکٹ کیپر حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر صاحبزادہ فرمان، سائم ایوب، زمان خان اور اسامہ میربھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہمارے 5 ٹی ٹوئنٹی ہیں، امید ہیں یہ کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، البتہ پی ایس ایل تک حسنین اور نسیم شاہ دستیاب ہوں گے جبکہ احسان اللہ کو مزید وقت لگے گا۔

کنسلٹنٹ کامران اکمل نے کہا کہ عمر اکمل ان کی وجہ سے نہیں کھیلے تھے، پہلے بھی اور آئندہ بھی پرفارمنس پر ہی کھیلیں گے۔

28 دسمبر سے 3 جنوری تک لاہور میں لگائے جانے والے کیمپ میں احمد شہزاد، عمیر بن یوسف، کامران غلام،محمد عامر خان، سجاد علی، محمد حارث، عارف یعقوب، شہاب خان اور محمد عمران جونئیر کو طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 12 جنوری کو ہوگا۔

lahore

Pakistan Cricket Team

Wahab Riaz

Pakistan vs New Zealand

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)