Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کیخلاف 10 ممالک کی اتحادی فوج کا اعلان کردیا

یمن کی حوثی ملیشیا کے راکٹ حملوں سے اہم عالمی تجارتی گزر گاہ کی سلامتی خطرے میں پڑگئی
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 10:42am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا نے بحیرہ احمر کی حفاظت کے لیے نئی فوج تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ یمن میں حوثیوں کے حملوں کا جواب دینے کے لیے تشکیل دی جانے والی اس فوج میں 10 ممالک شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس 10 ملکی اتحاد میں امریکا کے علاوہ برطانیہ ، کینیڈا، فرانس ، اٹلی،اسپین، ناروے ، نیدر لینڈز ، بحرین شامل ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ لائیڈ آسٹن نے بتایا کہ بحیرہ احمرعالمی تجارت کے بڑے راستوں میں سے ہے۔ یہ فوج ۔امریکا اور 9 اتحادیوں کے تجارتی جہازوں کی حفاظت پر مامور ہوگی۔

امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فوجیوں پر مشتمل یہ فورس بحری تجارت کے کلیدی راستوں پر مشترکہ گشت کرے گی۔

گزشتہ ہفتے ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کا عمل تیز کردیا تھا۔ اس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی تھی

برٹش پٹرولیم نے کہا ہے کہ وہ بحیرہ احمد کے ذریعے سپمنٹس معطل کر رہی ہے۔ دنیا بھر کی متعدد تجارتی کمپنیوں نے بحیرہ احمر کے ذریعے شپمنٹس روک لی ہیں۔

red sea

Shipping

Force