Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے سائفر کیس کی کارروائی کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی

23 نومبر سے اب تک کی کارروائی غیرقانونی ہے، عدالت بری کے، استدعا
شائع 19 دسمبر 2023 01:10pm

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اب تک کارروائی کو کالعدم قراردے کر بری کرنے کی استدعا کردی۔

بانی پی ٹی آئیہ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 23 نومبر سے اب تک کی کارروائی غیرقانونی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ 12دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس کے خلاف ہماری درخواست مسترد کی، ٹرائل کورٹ کے جج نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13 (2)(3) میں لفظ ”شکایت“ کی درست تشریح نہیں کی۔

درخواست کے مطابق قانون میں لفظ ”شکایت“ کی تشریح واضح ہے، جس میں پولیس افسر کی رپورٹ کا ذکر نہیں، کریمنل پروسیجر کی دفعہ 4 (ایچ) میں بھی لفظ ”شکایت“ کو واضح کیا گیاہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق شکایات کا مطلب کسی الزام پر مجسٹریٹ کے روبرو زبانی یا تحریری استدعا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف زیر سماعت سائفر کیس، ایف آئی آر اور پولیس رپورٹ کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ایک اسپیشل قانون ہے جو عام قانون سے مختلف ہے، اسپیشل لا ہونے کی وجہ سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار کو اپنانا ضروری ہے۔

imran khan

Islamabad High Court

cypher case Imran Khan