Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: کم عمری میں ڈرائیونگ ایک اور حادثے کا سبب بن گئی

زخمی خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2023 02:13pm

لاہورمیں کم عمری میں ڈرائیونگ ایک اور حادثے کا سبب بن گئی، 14 سالہ کار سوار نے رکشے کو ٹکر مار کر چار افراد کو اسپتال پہنچا دیا۔

کالج روڈ بٹ چوک کے قریب 14 سالہ کار سوار ابراہیم نے تیز رفتاری کے باعث چنگی چی رکشہ کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے اور کار سوار کا بازو بھی فریکچر ہوا۔

امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق زخمیوں میں 17 سالہ کاشی، 29 سالہ فاطمہ اور 55 سالہ غفوراں بی بی شامل ہیں، جبکہ دونوں زخمی خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔

lahore

car accident

Under age drivers