Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری نے جیل میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کردی

ٹرائل کے دوران لوکل اور بین الاقوامی میڈیا کو جیل ٹرائل کور کرنے کی اجازت دینے کی استدعا
شائع 19 دسمبر 2023 12:28pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کردی۔

فواد چوہدری نے وکیل فیصل چوہدری کے ذریعے اوپن ٹرائل کی درخواست اڈیالہ جیل میں دائر کی جس میں استدعا کی گئی میڈیا کو جیل ٹرائل کورٹ کور کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مجھے فیملی اوروکلا سے ملنے کی اجازت نہیں، شفافیت کے لیے جیل سماعت اوپن کی جائے، میڈیا کے بغیرٹرائل قابل اعتراض ہے، لہٰذا اوپن ٹرائل کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں آج فردِ جرم کی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیب نے فوا د چوہدری کی جیل میں گرفتاری ڈال دی

دھوکہ دہی کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور، ’الیکشن لڑیں گے‘

الیکشن کمیشن آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل شعیب شاہین کی عدم موجودگی پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن دو مرتبہ عمران خان اور فواد چوہدری کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے بلا چکا ہے، تاہم پی ٹی آئی کے وکلا نے عمران خان پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی۔

Fawad Chaudhary

Contempt Election Commission Case

Adiyala Jail