Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب سے متحدہ عرب امارات کو ہائی پروٹین چارہ برآمد کرنے کا فیصلہ

بیف اور مٹن کی برآمد بڑھا نے کا بھرپور پوٹینشل استعمال کرنے کی ضرورت ہے، محسن نقوی
شائع 19 دسمبر 2023 11:34am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ہائی پروٹین چارہ برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں ”الفا الفا“ چارے کی کاشت کے لیے فارمر کو بیج مہیا کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں محسن نقوی کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کے قیام کے حوصلے افزاء نتائج سامنے آرہے ہیںم مقامی فارمز کو ماڈل فارمنگ تکنیک کی طرف راغب کرنا ہوگا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہائی پروٹین چارے کی پیداوار بڑھانے کے لئے سرگودھا میں فوڈر ریسرچ سینٹر کو پوری طرح فنکشنل کیا جائے، بیف اور مٹن کی برآمد بڑھا نے کا بھرپور پوٹینشل استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہائی پروٹین چارے کی ایکسپورٹ پر بات چیت کی گئی۔

UAE

Punjab Government

livestock

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB