Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست خارج

عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل کی عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔
شائع 19 دسمبر 2023 10:53am

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے چھ مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست خارج کردی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے عبوری ضمانتیں بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔

تاہم، عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل کی عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔

Shah Mehmood Qureshi

9 May Cases