Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماحولیاتی تباہی میں ’خوراک کے نظام‘ کا بڑا حصہ، کوپ 28 میں کیا معاہدہ طے پایا

ماحول کی خرابی کی ذمہ دار گرین ہاؤس گیسوں ک ایک تہائی اخراج خوراک کے نظام کے باعث ہے۔
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2023 12:00pm

دنیا بھر میں ماحول کی خرابی کے لیے گرین ہاؤس گیسوں کو موردِ الزام ٹھہرایا جاتا ہے جبکہ ان گیسوں کا ایک تہائی اخراج خوراک کے نظام کے باعث ہے۔ ماحول سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس اور مباحثوں میں یہ پہلو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

ہم جو کچھ اگاتے، پکاتے اور کھاتے ہیں اور پھر متعلقہ کچرے کو جس طور ٹھکانے لگاتے ہیں اس کے نتیجے میں ماحول کی آلودگی بڑھ رہی ہے۔ تین عشروں کے دوران ماحول سے متعلق مذاکرات اور معاہدوں میں اس حوالے سے کچھ خاص بات نہیں ہوئی۔ اب اس حوالے سے شعور بیدار ہوا ہے۔

اس بار دبئی میں ماحول کو محفوظ رکھنے سے متعلق عالمی معاہدے کوپ 28 سے متعلق کانفرنس میں کچھ تبدیلی دکھائی دی۔ کانفرنس کا آغاز دیرپا اور غیر نقصان دہ زراعت پر 130 سے زائد ممالک کے دستخط سے جاری ہونے والے اعلامیے سے ہوا۔ ایک پورا دن خوراک اور زراعت کے لیے مختص کیا گیا۔ اب خوراک و زراعت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے ایف اے او نے فوڈ سسٹم روڈ میپ جاری کیا ہے۔ کانفرنس کے آخر میں حتمی سمجھوتے کی دستاویز منظر عام پر لائی گئی۔

ماہرین اور حکومتی نمائندوں نے تسلیم کیا کہ ماحول کو محفوظ رکھنے کے لیے زرعی شعبے میں موزوں تبدیلیاں لانا ہوں گی تاکہ زراعت دیرپا اور ماحول دوست ہو۔

ماحول کی آلودگی میں زراعت کے کردار پر صرف ماہرین نہیں بلکہ لابنگ کرنے والے بھی متوجہ ہوئے ہیں۔ غیر سرکاری تھنک ٹینک فوڈ ٹینک کے صدر ڈینیل نائرنبرگ کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ (ایجنڈے کی شکل میں) خوراک بالآخرمیز تک آ ہی گئی۔

کوپ 28 کے دبئی اعلامیے کا آغاز ہی دیرپا زراعت اور خوراک کے ایسے نظام کی ضرورت کے بیان سے ہوا جس کے نتیجے میں ماحول کو زیادہ محفوظ رکھنا ممکن ہو۔ اس اعلامیے پرعملدرآمد کا کوئی بھی ملک پابند نہیں تاہم اس پر دستخط کرنے والے ممالک کی تعداد 150 سے زائد ہے۔

طویل اختلافات کے بعد کوپ 28 معاہدے پر اتفاق ہوگیا، کون جھکا، کس کی بات رکھی گئی؟

کوپ 28 میں تنازع، کانفرنس کے صدر ملک نے تیل و گیس کا استعمال ترک کرنے کی مخالفت کردی

یو اے ای کی وزیر برائے تحفظِ ماحول مریم بنت محمد المہیری نے اس بات کا خیر مقدم کیا کہ بیشتر ممالک ماحول کو آلودگی سے بچانے میں زراعت اور نظامِ خوراک کی اصلاح کی اہمیت کو سمجھ رہے ہیں اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کے لیے تیار ہیں۔

climate change

Foods

Cop28