فلم ’اینیمل‘ میں بوبی دیول کی اہلیہ شفینہ شاہ کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟
بھارتی فلم ’اینیمل‘ اپنی ریلیزکے بعد ہی سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ فلم میں اداکاربوبی دیول کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی شفینہ شاہ کی شناخت سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کیونکہ ان کے سر پر مس پاکستان کا تاج سج چکا ہے۔
فلم میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرنے والی شفینہ شاہ کا تعلق دراصل پاکستان سے ہے۔
شفینہ شاہ کے والدین کا تعلق بھی انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے ہے۔ ان کے مرحوم والد حاجی اسماعیل راج محمد پٹیل ’مائنڈ یور لینگویج‘ میں اپنے کردار کے لیے جانے جاتے ہیں جبکہ والدہ عطیہ شاہ انڈسٹری کی بااثر شخصیت تھیں۔
شفینا شاہ انگلینڈ میں پیدا ہوئیں لیکن اوالدہ عطیہ شاہ کا آبائی تعلق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کےعلاقے کوہاٹ سے ہے جنہوں نے انگلینڈ منتقلی کے بعد بھارت سے تعلق رکھنے والے حاجی اسماعیل راج محمد پٹیل سے شادی کی۔
فلم میں شفینہ شاہ کو مخالف ابرار کا کردار ادا کرنے والے بوبی دیول کی دوسری اہلیہ دکھایا گیا ہے، بوبی دیول کے علاوہ کچھ مناظرمیں وہ وہ بالی ووڈ سُپراسٹاررنبیر کپورکے ساتھ بھی نظرآرہی ہیں۔
مئی 2023 میں لاہور کے گرینڈ پام ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں شفینہ شاہ کو ’مس پاکستان ورلڈ 2023‘ کا تاج پہنایا گیا تھا۔
شفینہ شاہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے سفر پرگامزن ہیں جن کا اگلا چیلنج ’مس گلوبل 2023‘ اور ’مس یونیورسل 2023‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرنا ہے۔
اداکارہ و ماڈل اور ٹی وی پریزینٹر کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی شفینہ شاہ نے پاکستانی فلم ’لاہور ٹو لندن‘ میں بھی اداکاری کی ہے۔
اس کے علاوہ شفینہ شاہ نے حال ہی میں ایک خیراتی کام بھی شروع کیا ہے۔ ستمبر 2023 میں انہوں نے پاکستان میں چہرے کی خرابی والے بچوں پر توجہ مرکوز کرنے والی تنظیم ’کلیفٹ لپ اینڈ پیلیٹ ایسوسی ایشن (پی سی ایل اے پی اے)‘ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
Comments are closed on this story.