Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: میونسپل کمیٹی کے ملازم کے قتل کا ڈراپ سین، حقیقی بیٹا قاتل نکلا

ملزم کا اپنے والد کے ساتھ تیسری شادی کرنے اور جائیداد کا تنازع تھا، پولیس
شائع 18 دسمبر 2023 09:37pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کامونکی میں میونسپل کمیٹی کے ملازم کے بہیمانہ قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، قاتل حقیقی بیٹا نکلا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم کا اپنے والد کے ساتھ تیسری شادی کرنے اور جائیداد کا تنازع تھا۔

کامونکی میں تھانہ سٹی کے علاقہ پرانی آباد ی کے رہائشی میونسپل کمیٹی کے ملازم عبدالستار کی گھر میں کرسی پر بیٹھے ہوئے کی لاش ملی تھی، جس کو فائرنگ کرنے کے بعد چھرے کے ساتھ اس کی شہ رگ کاٹ دی گئی تھی۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرکے شبہ ہونے پر مقتول کے بیٹے حمزہ کو حراست میں لیا، تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم حمزہ کا اپنے والد عبدالستار کے ساتھ تیسری شادی کرنے اور جائیداد کا تنازع تھا، جس پر ملزم نے اس کو بیدردی کے ساتھ قتل کردیا، پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

lahore

lahore police

Target Killing

lahore killing