Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تھرکول سے متعلق نوازشریف کا بیان امیدواروں کو متاثر کرنے کیلئے ہے، مراد علی شاہ

تھرکول کےلیے سابق صدر آصف زرداری نے کام کیا، سابق وزیر اعلیٰ سندھ
شائع 18 دسمبر 2023 08:13pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھرکول سے متعلق نوازشریف کا بیان امیدواروں کو متاثر کرنے کیلئے ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے تھرکول سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نوازشریف نے جو باتیں کیں وہ سن لی ہیں، سندھ کیلئے ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے امیدواروں نے درخواستیں ہی نہیں دیں۔

انھوں نے کہا کہ حیدر آباد موٹروے کا افتتاح نوازشریف نے ضرور کیا تھا لیکن تھر میں کوئلے کی دریافت 32 سال پہلے ہوئی۔ 2008 میں پیپلزپارٹی حکومت آئی اور تھرکول کے لیے کام شروع کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تھرکول کےلیے سابق صدر آصف زرداری نے کام کیا، نوازشریف نے اپنی تقریر میں کراچی میں امن و امان کی بات کی، بنیادی طور پر امن و امان کا معاملہ صوبائی ہے، رینجرز نے ہمارا ساتھ دیا، سندھ حکومت رینجرز کو امن و امان میں تعاون پر ادائیگی بھی کرتی ہے۔

Nawaz Sharif

Murad Ali Shah

Asif Ali Zardari

Election 2024