Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں امن کا دعوٰی اور متحدہ سے اتحاد ن لیگ کی منافقت ہے، رہنما پیپلزپارٹی

نواز شریف نے اسٹیل ملز کو خریدنے کیلئے اسے تباہ کردیا، سینیٹر عاجز دھامرا
شائع 18 دسمبر 2023 07:13pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

رہنما پیپلزپارٹی عاجز دھامرہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کا دعوٰی اور متحدہ سے اتحاد ن لیگ کی عجیب منافقت ہے، نواز شریف نے اسٹیل ملز کو خریدنے کیلئے اسے تباہ کردیا۔

ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور بشیر میمن کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے پی پی پی سینیٹر عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی، سیاسی انتقام مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے۔

سینیٹر عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کا دعوٰی اور ایم کیو ایم سے اتحاد عجیب منافقت ہے، ن لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو سندھ کے کسان پانی کیلئے ترستے ہیں، نواز شریف کا بس چلتا تو وہ تھرکول منصوبہ ختم کردیتے، انہوں نے اسٹیل ملز کو خریدنے کیلئے اسے تباہ کردیا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ قانون کو مطلوب تیغو تیغانی کی ن لیگ میں شمولیت بشیر میمن کی کارکردگی ہے، بشیر میمن جیسے کھوٹے سکے ن لیگ کو مبارک، اگر اس جماعت نے پنجاب کی خدمت کی ہوتی تو آج انڈے، پتھر اور تھپڑ نہ کھاتی۔

PMLN

PPP