Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کردی گئی
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 09:22pm
فوٹو۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔ کرک انفو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پر پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کردی گئی۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے مقررہ وقت میں اوورز پورے نہ کرنے کی غلطی بھی تسلیم کرلی۔

پاکستان ٹیم نے 10 فیصد جرمانہ اور 2 پوائنٹس کی کٹوتی کی سزا بھی قبول کرلی۔

2 پوائنٹ کاٹنے پر پاکستان ٹیم کے پوائنٹ کی شرح 66.67 سے 61.11 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرانے کی مرتکب ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں

میلبرن ٹیسٹ کیلئے آسٹریلیا نے 13رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ریکارڈ کیسا ہے؟

ICC

fine

test series

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

perth

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Perth Test

aus vs pak

wtc

world test championship