Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کےعوام کو منی بیک گارنٹی دیتے ہیں، ن لیگ کو آزمائیں، احسن اقبال

ڈیلیور نہ کرسکے تو سندھ کےعوام جو سزا کہیں گے ہم تیار ہوں گے، سیکرٹری جنرل ن لیگ
شائع 18 دسمبر 2023 05:36pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سندھ کےعوام اگر پنجاب جیسی تبدیلی چاہتے ہیں تو ن لیگ آزمائیں، منی بیک گارنٹی دیتے ہیں، اگر ڈیلیور نہ کرسکے تو سندھ کےعوام جو سزا کہیں گے ہم تیار ہوں گے۔

لاہور میں عظمیٰ بخاری کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا سندھ کی خدمت کا بہترین ریکارڈ ہے، 2018 میں حیدرآباد سکھر موٹروے ٹینڈرجاری کیا تھا، ہمارے دور حکومت میں سندھ کی ترقی کے لیے یادگار منصوبے شروع ہوئے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کا اہم صوبہ ہے، اور کراچی پاکستان کا معاشی دارالخلافہ ہے، اس شہر میں گرین لائن جیسا منصوبہ ن لیگ کا تحفہ ہے، ہم نے کراچی سے دہشتگردی ختم کرکے اسے روشنیوں کا شہر بنایا۔

احسن اقبال نے کہا کہ سندھ کےعوام اگر پنجاب جیسی تبدیلی چاہتے ہیں تو ن لیگ کو آزمائیں، اس صوبے کے عوام کو منی بیک گارنٹی دیتے ہیں، ن لیگ ڈیلیور نہ کرسکی تو سندھ کےعوام جو سزا کہیں گے ہم تیار ہوں گے، ہم اپنے منشور پر انتخابات میں اتریں گے فیصلہ عوام کریں گے، مختلف سیاسی جماعتوں سےبات چیت چل رہی ہے۔

جنرل سیکرٹری ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہماری مخلوط حکومت نے106ماہ میں مشکل فیصلےبھی کیے، سیاسی اختلافات کو قومی منصوبوں پرترجیح نہیں دینی چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں نے قومی مفاد میں مل کر حکومت بنائی۔

PMLN

Ahsan Iqbal